توشہ خانہ ٹوکیس:عدالت نےبیان ریکارڈکرانےکیلئےمزیدگواہ کوکل طلب کرلیا

0
3

توشہ خانہ ٹوکیس میں عدالت نےبیان ریکارڈکرانےکیلئےمزیدگواہ کوکل طلب کرلیا۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمرا ن خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت ہوئی۔عمران خان اوراہلیہ کوکمرہ عدالت میں پیش کیاگیا۔بانی پی ٹی آئی کےوکیل قوسین فیصل تاخیرسےعدالت میں پیش ہوئے۔
11ویں گواہ اےڈی نیب آفتاب حسین پربانی کےوکیل کوقوسین فیصل نےجرح کی،مقدمےکے12ویں گواہ کسٹمزکی رابعہ صمدکابیان بھی قلمبندکرلیاگیا،13ویں گواہ نیب کےحسین مرتضیٰ کابیان غیرضروری جان کرترک کردیاگیا۔مجموعی طورپر 12گواہان کی شہادت قلمبندکرلی گئی،11پرجرح کاعمل مکمل ہوچکاہے۔
بانی کےوکیل قوسین فیصل کےتاخیرسےآنےپرعدالت نےاظہاربرہمی کیااورکہاکہ 10بجےکی عدالت لگی ہے،آپ 2بجےعدالت پہنچےہیں۔
عدالت نےہدایت کی کہ آپ سابق وزیراعظم کےوکیل ہیں،آئندہ وقت کی پابندی کریں۔
اس موقع پربانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں،بشریٰ بی بی کی بھابھی اوربیٹی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔سماعت کےدوران بیرسٹرگوہر،سلمان اکرم راجہ اورعلی ظفربھی موجودتھے۔
سپیشل جج سینٹرل کی عدالت نےتوشہ خانہ2کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

Leave a reply