پشاورہائیکورٹ کابڑااقدام،تمام جوڈیشل افسران کوکیسزکی ٹائم لائن دیدی

0
4

پشاورہائیکورٹ نےصوبےکےتمام جوڈیشل افسران کوکیسزکی ٹائم لائن کے حوالےسےمراسلہ لکھ دیا۔
پشاورہائیکورٹ کےمراسلہ میں کہاگیاکہ نیشنل پالیسی کمیٹی نےمقدمات نمٹانے کےلئےٹائم لائن تشکیل دے دی ہے،نیشنل جوڈیشل پالیسی کمیٹی نےمختلف نوعیت کےمقدمات جلدنمٹانےکیلئےٹائم لائن تشکیل دی ہے، مختلف نوعیت کےفوجداری مقدمات نمٹانےکیلئے12،18اور24ماہ کاٹائم لائن دیاگیاہے۔
مراسلہ میں مزیدکہاگیاکہ جوینائل کیسزکیلئے6ماہ جبکہ لیبرکیسز کو نمٹانے کے لئے 6ماہ کاٹائم لائن مقرر کردیاگیاہے،زمینی تنازعات کےمختلف نوعیت کےمقدمات کیلئے6اور24ماہ کاٹائم لائن دیاگیاہے،وراثتی اورپبلک روینیو کیسز کو نمٹانے کے لئے12ماہ کاٹائم لائن ہے،فیملی اوررینٹ کیسزکوجلدنمٹانے کے لئے 6ماہ کاٹائم لائن دیاگیاہے۔
مراسلہ کےمطابق سکسیشن سرٹیفکیٹ کیلئےدوماہ کنٹریکٹ انفافورمنس کیسز کیلئے 18ماہ کاٹائم لائن دیا ہے،سول کورٹ ڈگری ،بینکنگ ڈگری کیلئے12ماہ اوررینٹ ڈگری کیلئے3ماہ کاٹائم لائن دیاگیاہے۔

Leave a reply