سیلاب سے تباہی،مریم نوازکاکشتی میں سوارہوکرراوی میں صورتحال کا جائزہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکشتی میں سوارہوکرشاہدرہ کےمقام پرراوی میں سیلابی صورتحال کاجائزہ لیا۔
بھارتی آبی جارحیت کےباعث راوی ،ستلج اورچناب میں سیلابی صورتحال ہے، دریائےراوی میں پانی کابہاؤ بڑھنے سے اُونچےدرجےکاسیلاب ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کشتی میں سوار ہو کر دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے پہنچیں، اُنہوں نےخود کشتی میں سوار ہو کر سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا جبکہ حکام کی جانب سے انہیں دریائے راوی میں سیلاب کی تازہ ترین صورتحال پر بریف کیا گیا۔
سیلابی پانی گھروں میں داخل:
شاہدرہ کےمقام دریابھپرنےسےدریائےراوی میں پانی کا بہاؤ تیزہوگیاجبکہ دریائےراوی میں پانی کابہاؤ ایک لاکھ 97ہزار 800کیوسک تک پہنچ گیا،جس سےراوی کےکنارےفرخ آبادکی رہائشی کالونی کےگھروں میں سیلابی پانی داخل ہوگیا،گھروں میں پانی کی سطح دوسےتین فٹ تک ہےجس کےباعث علاقہ مکین پریشان ہیں۔
فرخ آبادشاہدرہ کی آبادی نےعلاقےسےنقل مکانی شروع کردی اورمکینوں نےقیمتی سامان چھتوں اوردیگرمحفوظ مقامات پرمنتقل کرناشروع کردیا۔اُدھرسیلابی پانی کامران پارک اورقریبی آبادیوں میں گھروں تک بھی پہنچ گیا، 100 سے زائد گھروں کوخالی کرواکرمکینوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کردیاگیاہے،انتظامیہ کی جانب سےسیلابی صورتحال کےباعث علاقےمیں اضافی نفری تعینات کی گئی، راوی کےپانی نےگلیوں اوررہائشی حصوں کولپیٹ میں لےلیا۔
دریائےراوی ،ستلج اورچناب میں 38سال بعد بیک وقت سیلاب کی تاریخی شدت ہے،جس کےباعث سیلابی پانی کاطوفانی بہاؤجاری ہے،تینوں دریاؤں میں سیلاب سےپنجاب کے1ہزار432دیہات متاثرہوئےہیں۔
فلائٹ آپریشن معطل:
دوسری جانب سیالکوٹ ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سےفلائٹ آپریشن کانوٹم جاری کردیاگیاہے۔
ترجمان ایئرپورٹ کاکہناہےکہ سیلابی صورتحال پرسیالکوٹ ایئر پورٹ کافلائٹ آپریشن معطل ہے،فلائٹ آپریشن صبح10سے رات10 بجے تک بندرہےگا، سیلاب جنوبی جانب سےایئرپورٹ کی طرف بڑھا،تمام مشینری اورافرادی قوت متحرک ہے،پانی کےاخراج کی کوششیں جاری ہیں۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نےوزیراعظم شہبازشریف کےہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کافضائی دورہ کیا،اس موقع پردونوں کوسیلاب سےمتعلق حکام کی جانب سےتفصیلی بریفنگ دی گئی۔