سہ فریقی سیریز:پاکستان نےافغانستان کو39رنزسےہرادیا

سہ فریقی سیریز کےپہلےٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نےافغانستان کو39رنز سے ہرادیا۔
شارجہ میں کھیلےگئےٹورنامنٹ کےپہلےمیچ میں پاکستان کےکپتان سلمان علی آغانےٹاس جیت کربیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا،گرین شرٹس نےپہلے کھیلتے ہوئے 7وکٹوں کےنقصان پر182رنزبنائے،ہدف کےتعاقب افغانستان کی ٹیم 19.5 اوورز میں 143 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سےاننگزکاآغازصائم ایوب اورصاحبزادہ فرحان نےکیادونوں ٹیم کواچھاسکورفراہم نہ کرسکے۔صاحبزادہ فرحان 21رنزبناکرپویلین لوٹے تو صائم ایوب 14 رنزبناکروکٹ گنوابیٹھےجبکہ فخر زمان 20سکور کرکے آؤٹ ہوگئے۔
کپتان سلمان علی آغا نے 53 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،محمد نواز 21رنز بنانےمیں کامیاب ہوئے ،محمدحارث نےٹیم کو15سکورفراہم کیا،فہیم اشرف بھی 14رنزبناسکے اور حسن نواز 9 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کے ابتدائی بلےبازنے اعتماد سے بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر اسکور 93 تک پہنچایا، لیکن پھر 5 وکٹیں صرف 4 رن کے اضافے سے گر گئیں۔
افغانستان کی جانب سے راشد خان نے 39 رنز کی اننگز کھیلی، لیکن ٹیم 143رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے4کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاہین آفریدی، محمد نواز اور سفیان مقیم نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کےکپتان سلمان علی آغا پلیئرآف دی میچ قرارپائے۔















