لاہورکےمختلف علاقوں میں موسلادھاربارش،جل تھل ایک ہوگیا

صوبائی دارالحکومت لاہورکےمختلف علاقوں میں موسلادھاربارش سےجل تھل ایک ہوگیا۔
باغوں کےشہرلاہورمیں طوفانی بارش سےجل تھل ایک ہوگیاہرطرف پانی پانی ہوگیاسڑکیں اورگلیاں ندی نالوں کامنظرپیش کرنےلگیں، شہرکےمختلف علاقوں میں لارنس روڈ،وارث روڈ،چائنہ چوک ،مال روڈ پرموسلادھابارش ہوئی، جبکہ جیل روڈ، فیروز پورروڈ، مسلم ٹاؤن موڑ ،گارڈن ٹاؤن،گلبرگ،فالکن سوسائٹی ،فردوس مارکٹ اور لبرٹی میں بھی بادل جم کر برسے۔
تاجپورہ،کینال روڈ،ہربنس پورہ ،مغلپورہ میں بارش ہوئی جبکہ جوہرٹاؤن، باغبانپورہ ،دھرمپورہ،ملک پارک، لاہورہائیکورٹ اورگردونواح میں بھی بادلوں نےرنگ جمایا۔
کلمہ چوک ،اچھرہ،اقبال ٹاؤن،ماڈل ٹاؤن،کوٹ لکھپت اورگردونواح میں بارش ہوئی،اُدھروحدت روڈ، کریم بلاک،ٹھوکرنیازبیگ اورگردونواح میں تیزبارش ہوئی۔
بارش کےباعث نشیبی علاقےزیرآب آگئے،جس سےشہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔
دوسری جانب راوی کےسیلاب سےلاہورکےمتعددعلاقوں میں پانی لوگوں کےگھروں میں داخل ہوگیاہےجس عوام کومشکلات کاسامناہے۔