خیبرپختونخوا،محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم نےنیاتعلیمی کیلنڈرجاری کردیا

خیبرپختونخواکےمحکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم نےنیاتعلیمی کیلنڈرجاری کردیا۔جس کانوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
محکمہ تعلیم کےنوٹیفکیشن کےمطابق سمراورونٹرزون کےحساب سےالگ الگ تعلیمی سال ہوں گے،جبکہ سمرزون کےسکولوں میں تعلیمی سال یکم ستمبرسےاگست تک ہوگا۔
محکمہ تعلیم کےنوٹیفکیشن میں کہاگیاکہ پہلا سمسٹرستمبرتادسمبراوردوسراجنوری تامئی تک جاری رہے گا،جون تااگست موسم گرماکی تعطیلات ہوں گی،ونٹرزون کےسکولوں میں تعلیمی سال یکم مارچ سے دسمبرتک ہوگا۔