ٹرائی سیریز:افغانستان نےپاکستان کو18رنز سے ہرادیا

0
3

ٹرائی سیریزکےچوتھے میچ میں افغانستان نےپاکستان کو18رنزسےہرادیا۔
شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلئےگئےسہ ملکی سیریزکےچوتھےمیچ میں افغانستان کے کپتان نےٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرنےکافیصلہ کیا،افغانستان نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز اسکور کیے۔ہدف کےتعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی،شاہین 9وکٹوں کےنقصان پرصرف 151سکور بنانے میں کامیاب ہوئے۔
افغانستان کی جانب سے ابراہیم زادران نے 65 کی شانداراننگزکھیلی جبکہ صدیق اللہ اٹل نے 64 رنز بنائے ، رحمان اللہ گربز 8، محمد نبی 6 اور عظمت اللہ عمرزئی 4 رنز کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔
کریم جنت نے8رنزبنائےجبکہ کپتان راشدخان بھی 8سکوربنانےمیں کامیاب ہوئے۔
پاکستان کی جانب سےفہیم اشرف نے4کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی،جبکہ صائم ایوب نے 1 کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔
ہدف کےتعاقب میں پاکستان نےاننگزکاآغازکیاتوشاہینوں کی بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی، اوپنرصائم ایوب بغیرکھاتہ کھولےصفرپرپویلین لوٹ گئے۔صاحبزادہ فرحان نے18رنزکی اننگزکھیلی جبکہ فخرزمان بھی 25سکوربناکرپویلین لوٹ گئے۔
کپتان سلمان علی آغا20رنزبنانےمیں کامیاب ہوئے،فہیم اشرف14 ،محمد نواز12،حسن نواز9جبکہ حارث1اورشاہین آفریدی بغیرکوئی رن بنائےواپس پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کی جانب سےحارث رؤف 16گیندوں پر34 رنز بناکرنمایاں رہے،جبکہ سفیان مقیم 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
افغانستان کی جانب سے محمد نبی ، نور احمد، فضل حق فاروقی اور راشد خان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پوائنٹس:
پاکستان نےسیریزمیں تین میچزکھیل کر2میں کامیابی حاصل کی اورچارپوائنٹ کےساتھ پہلی پوزیشن پرموجودہے،جبکہ فتح کے باوجود افغانستان کا پوائنٹس ٹیبل پر دوسرا نمبر ہے۔
افغانستان کی ٹیم نے بھی اب تک 3 میچز میں 2 میں کامیابی حاصل کی اور اس کے 4 پوائنٹس ہیں لیکن نیٹ رن ریٹ پاکستان سے کم ہے۔
سہ ملکی سیریز میں میزبان یو اے ای اب تک کوئی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی اور وہ 2 میچز میں ناکامی کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے۔

Leave a reply