بلوچستان حکومت کاعیدمیلادالنبی ﷺ پر2چھٹیوں کااعلان

بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں عیدمیلادالنبی ﷺ پر2روزہ عام تعطیلات کااعلان کردیا۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ایس اینڈ جی ڈی) کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ تعطیلات عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے دی گئی ہیں۔
اعلامیہ میں کہاگیاکہ بلوچستان میں جمعہ اورہفتہ کوتمام سرکاری ونیم سرکاری دفاتربندرہیں گے،ایمرجنسی ڈیوٹی والےافسران واہلکارفرائض انجام دیتےرہےگئے۔
واضح رہےکہ 6ستمبربروزہفتہ کو ملک بھرمیں عیدمیلادالنبی ﷺ عقیدت واحترام کےساتھ منایاجائےگا۔جس میں محفل میلادکاانعقاد،جلوس اورجگہ جگہ لنگرکااہتمام کیاجائےگا۔