باکمال اداکار عابد علی کو ہم سے بچھڑے 6 برس بیت گئے

پاکستان شوبزانڈسٹری کےناموراداکار عابد علی کو مداحوں سے بچھڑے6برس بیت گئے۔
مارچ 1952ء کوبلوچستان کےصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پیدا ہونے والے عابد علی نےابتدائی تعلیم کوئٹہ سے حاصل کی۔
انہوں نےاپنےفنی کیریئرکاآغازریڈیوپاکستان سےکیا،جبکہ 1973میں پاکستان ٹیلی ویژن سے منسلک ہو کر جھوک سیال میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
عابدعلی کوامجد اسلام امجد کے لکھےہوئےڈرامہ وارث سے شہرت ملی ، ان کے مقبول ڈراموں میں پیاس، دوریاں، مہندی، دیار دل اور دیگر شامل ہیں۔اپنی سحِر انگیز اداکاری سے مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے اداکار نے 1993ء میں ڈرامہ سیریل دشت سے ہدایت کاری کا آغاز کیا۔
انہوں نے 70 سے 90 کی دہائی تک پی ٹی وی کے کئی مقبول ڈراموں میں اپنےفن کالوہامنوایا،ان کی فنی خدمات پرانہیں 1985ء میں پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔
اداکارعابدعلی کوجگر کےکینسرکےباعث 30اگست 2019کوکراچی کےنجی ہسپتال میں منتقل کیاگیاتھا جہاں پروہ جانبر نہ ہو سکے اور 5 ستمبر کو خالق حقیقی سے جا ملے لیکن وہ اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے ہمیشہ اپنے پرستاروں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔