گندم کی ممکنہ قلت کاخدشہ ،حکومت پنجاب کابڑافیصلہ

گندم کی ممکنہ قلت کےخدشےکےپیش نظرحکومت پنجاب نےبڑافیصلہ کرتےہوئےصوبےبھرمیں دفعہ144نافذکردی۔جس کامحکمہ داخلہ پنجاب نےباقاعدہ نوٹفیکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق حکومت پنجاب نےصوبہ بھرکی فیڈملزمیں گندم کےاستعمال پرفوری پابندی عائدکردی،انسانی استعمال کیلئےگندم کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئےفیصلہ کیاگیا۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کاکہناہےکہ دفعہ 144کانفاذگندم،آٹےاورروٹی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانےکیلئےکیاگیاہے۔پنجاب میں فیڈملزکے پاس1لاکھ 4ہزار184میٹرک ٹن گندم کاذخیرہ موجودہے۔
ترجمان کامزیدکہناہےکہ سیکرٹری داخلہ کےحکمنامےکےمطابق گندم صرف فلورملز میں آٹابنانےکیلئےاستعمال ہوگی۔
نوٹیفکیشن کےمطابق پابندی کااطلاق رواں سال جمعہ 3اکتوبرتک ہوگا۔