پنجاب میں مون سون بارشوں کے10ویں سپیل کاالرٹ جاری

صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے)پنجاب نےمون سون بارشوں کے10ویں سپیل کاالرٹ جاری کردیا۔
پی ڈی ایم اےالرٹ کےمطابق 6سے9ستمبرتک پنجاب کےبیشتراضلاع میں شدیدطوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
الرٹ میں کہاگیاکہ راولپنڈی،مری،گلیات،اٹک،چکوال،جہلم اورگوجرانوالہ میں بارشیں متوقع ہے،6سے 9ستمبرتک لاہور،گجرات ،سیالکوٹ اوردیگرشہروں میں بارشوں کاامکان ہے ۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کاکہناہےکہ 7سے9ستمبرکےدوران ڈیرہ غازی خان میں فلیش فلڈنگ کاخدشہ ہے ۔
پی ڈی ایم اےنے صوبہ بھرکےکمشنرزاورڈپٹی کمشنرزکوالرٹ رہنےکی ہدایت بھی کی ہے۔