8 ستمبر یوم بحریہ بھرپور ملّی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے

0
6

ملک بھرمیں آج 8 ستمبر یوم بحریہ بھرپور ملّی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے۔
8 ستمبر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے،6ستمبر1965کوجب پاکستان کےابدی دشمن بھارت نےرات کی تاریکی میں پاکستان پرحملہ کیاتوافواج پاکستان نےاپنےسےچارگناہ بڑےدشمن کونہ صرف منہ توڑجواب دیابلکہ مکاردشمن کوبھاگنےپرمجبورکردیا۔
شہرقائدکراچی سےتقریباً350کلومیٹردور دوارکا کو بھارت کے دفاعی قلعے کی حیثیت حاصل تھی،جہاں پرقائم ریڈارسسٹم کےذریعےبھارتی فضائیہ کومددفراہم کی جارہی تھی۔پھرپاک بحریہ نےاپنےابدی دشمن بھارت کایہ ریڈارسٹیشن ختم کرنےکامنصوبہ بنایاتو7 جنگی جہازوں پر مشتمل پاک بحریہ کا جنگی بیڑا ریڈیو سگنلز کے بغیر آگے بڑھا اور دوارکا کے سر پر پہنچ گیاپھرپاک بحریہ نےدشمن کی طرف اپنی توپوں کامنہ کھول دیا۔
پاک بحریہ نےچندمنٹوں میں 50،50فائرراؤنڈفائرکیےجس کےباعث دشمن کوسنبھلنےکاموقع ہی نہیں ملا، اور بھارتی ریڈار سٹیشن مکمل تباہ کر دیا۔
آپریشن دوارکا میں پاک بحریہ نے بھارتی حدود میں گھس کر نہ صرف دوارکا ریڈار سٹیشن کی اینٹ سے اینٹ بجا ئی بلکہ بھارتی فضائی حملوں کا راستہ بھی بند کر دیا تھا۔
پاکستان نیوی کے وائس ایڈمرل کاپیغام:
یومِ بحریہ8 ستمبر کے موقع پر پاکستان نیوی کے وائس ایڈمرل راجہ رب نواز (ستارۂ بسالت) نے اپنےپیغام میں کہا ہے کہ پاکستان نیوی کے جانباز سپوتوں نے آپریشن بنیان المرصوص میں سمندری حدود کا کامیاب دفاع کرکے تاریخ رقم کی، قوم اپنے بہادر سپوتوں پر فخر کرتی ہے۔ جنہوں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر وطن کی حرمت کی لاج رکھی۔
اُن کامزید کہنا ہے کہ حالیہ معرکہ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کے دوران پاکستان نیوی کے تمام آپریشنز کی میں نے چیف آف دی نیول سٹاف کی سٹرٹیجک رہنمائی میں براہ راست نگرانی کی، الحمدللہ! پاکستان نیوی مکمل طور پر تیار تھی اور ہمارے شپس، ایئرکرافٹس اور میرینز اپنی اپنی ذمہ داریوں پر مؤثر انداز میں تعینات تھے۔پاکستان نیوی کی تیاری ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید بہتری کی طرف گامزن ہے ، پاکستان نیوی ہر موقع پرملکی سمندری حدود کا بھرپور دفاع کرنے کیلئے تیار ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف پیغام:
یوم بحریہ پرپاک بحریہ کےجوانوں،افسران اوراہلکاروں کوخراج تحسین پیش کرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کااپنےپیغام میں کہناہےکہ پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی نےہمیشہ قوم کاسرفخرسےبلندکیا،ملک کی آبی سرحدوں،آبی مفادات کےتحفظ کااعادہ کرنےکادن ہے،پاک بحریہ کی تاریخ بہادری کی داستانوں سےبھرپورہے۔1965کی جنگ میں آپریشن سومناتھ ایک یادگارحیثیت رکھتاہے۔اس تاریخی معرکےکی فتح آج بھی جوانوں کےدفاع وطن کاجذبہ تازہ کرتی ہے۔
اُن کامزیدکہناہےکہ پاکستان کی آبی سرحدوں کی حفاظت پاک بحریہ کی مستعد نگرانی میں ہے،بحیرہ عرب میں طاقت کاتوازن قائم رکھنےمیں پاک بحریہ کاکلیدی کردارہے،معرکہ حق میں پاک بحریہ نےکامیابی سےاپنی تیاری اورعزم کاعملی ثبوت دیا۔پاک بحریہ بلیواکانومی ،بندرگاہوں کی تعمیروترقی میں بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔پاک بحریہ ملک کی محافظ اورہمارےتابناک مستقبل کی معمارہے۔

Leave a reply