سندھ اور پنجاب کے دریاؤں، بیراجوں میں پانی کی تازہ ترین صورتحال

سندھ اور پنجاب کے دریاؤں، بیراجوں میں پانی کی تازہ ترین صورتحال کیا ہے؟ رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل نے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق تریموں بیراج میں پانی کی آمد و اخراج 4 لاکھ 93 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی۔پنجند بیراج میں پانی کی آمد و اخراج 3 لاکھ 69 ہزار کیوسک، گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 66 ہزار، اخراج 3 لاکھ 28 ہزار کیوسک، سکھر بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 29 ہزار، اخراج 2 لاکھ 19 ہزار کیوسک، جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار، اخراج 2 لاکھ 26 ہزار کیوسک ہے۔
پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق دریائے چناب میں خانکی بیراج پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 43 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں ہیڈ قادر آباد میں پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 41 ہزار کیوسک ہے، دریائے چناب میں چنیوٹ سے 1 لاکھ 32 ہزار کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کا بہاؤ 5 لاکھ 26 ہزار کیوسک، دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 11 ہزارکیوسک، دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 38 ہزار کیوسک اور دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 3 ہزار کیوسک ہے۔