مون سون کا دسواں سپیل رنگ دکھانے لگا، مزید بارشوں کی پیشگوئی

مون سون کا دسواں سپیل اپنےرنگ دکھانے لگا۔موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی ،اربن فلڈنگ کا خطرہ منڈلانے لگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا دسواں سپیل 9 ستمبر تک جاری رہے گا۔ملک کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں تیز بارشوں کے بعد اربن فلڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا، جبکہ پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی اورلینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی موجود ہے ۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنےا وربارش کاامکان ہے،جبکہ کشمیر،مری،گلیات میں گرج کےساتھ بارش کی توقع ہے،اُدھرگلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنےکیساتھ بارش متوقع ہے۔ دوسری جانب خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں مطلع جزوی ابرآلودرہےگا۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ جنوبی پنجاب میں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔جبکہ مری ،راولپنڈی،جہلم ،چکوال،سیالکوٹ اور نارووال میں بارش کی توقع ہے۔لاہور ،سرگودھا ،بھکر ،خوشاب اورمیانوالی میں بارش کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق ایبٹ آباد،مانسہرہ،کوہستان،دیر،سوات ،مالاکنڈ، بونیر اورچترال میں بارش کا امکان ہے،اُدھرسندھ کےبیشتراضلاع میں گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔دوسری جانب بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکاامکان ہے۔قلات ،سبی ،کوہلو،لورالائی اوردیگرمقامات پربارش کی توقع ہے۔