لاہورکےمختلف علاقوں میں طوفانی بارش،نشیبی علاقےزیرآب آگئے

صوبائی دارالحکومت لاہورشہرکےمختلف علاقوں میں گرج چمک کےساتھ موسلادھاربارش سےجل تھل ایک ہوگیانشیبی علاقےزیرآب آگئے۔
باغوں کےشہرلاہورمیں بادل برسنےسےقبل ٹھنڈی ہواؤں کاراج رہا،جس سےموسم خوشگوارہوگیا۔شہرمیں ایبٹ روڈ،ڈیوس روڈ،لکشمی چوک کےگردونواح میں موسلادھاربارش ہوئی،جبکہ ساندہ ،اسلامپورہ اورمال روڈ کےاطراف میں تیزبارش ہوئی۔
اُدھراچھرہ،ٹولنٹن مارکیٹ،انارکلی وگردونواح میں بھی طوفانی بارش ہوئی، چوبر جی ،ریواز گارڈن ،کینال روڈکےاطراف میں بادلوں نےخوب رنگ جمایا،گڑھی شاہو،مغلپورہ،دھرم پورہ،باغبانپورہ کےگردونواح میں بھی بادل برسیں۔
تاجپورہ،کینال روڈ،ہربنس پورہ میں بارش ہوئی جبکہ جوہرٹاؤن، ملک پارک، لاہور ہائیکورٹ اورگردونواح میں بھی بادلوں نےرنگ جمایا۔
کلمہ چوک ،اقبال ٹاؤن،ماڈل ٹاؤن،کوٹ لکھپت اورگردونواح میں بارش ہوئی، اُدھروحدت روڈ، کریم بلاک ،ٹھوکرنیازبیگ ،گارڈن ٹاؤن اورگردونواح طوفانی بارش ہوئی۔