ایشیا کپ کی ٹرافی کی شاندار رونمائی، کپتانوں کے عزائم اور تیاریوں کا اظہار

0
2

ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی شاندار رونمائی، کپتانوں نے عزائم اور تیاریوں کا اظہارکیا۔

انتظارکی گھڑیاں ختم ہوئیں،شائقین کرکٹ کےلئےخوشخبری ،بھارت کی میزبانی میں ہونےوالے ایشیاکپ 2025 کا آغاز آج سے متحدہ عرب امارات میں ہو گا۔
افتتاحی میچ ابوظہبی میں افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلا جائے گا،ایونٹ میں پاکستان اپناپہلامیچ 12ستمبرکوعمان کےخلاف کھیلےگا،جبکہ ٹورنامنٹ کاہائی ولٹیج میچ پاک بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کودبئی میں ہو گا، ایونٹ کا فائنل معرکہ 28 ستمبر کو شیڈول ہے۔
دبئی میں ایشیاکپ 2025کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب کاانعقادکیاگیا، چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نےتقریب میں شرکت کی ایونٹ میں موجودتمام ٹیموں کےکپتانوں نےبھی تقریب میں شرکت کی۔
کپتانوں کی گفتگو:
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کےکپتان سلمان علی آغاکاکہناتھاکہ ہم اچھی کرکٹ کھیلتے آرہےہیں،تمام پلیئرزایشیاکپ کےلئےتیارہیں،چندپلیئرزکےلئےیہ پہلا بڑاایونٹ ہے،ہم اس چیلنج کےلئےتیارہیں،ہمیں یواےای کی کنڈیشنزکااندازہ ہے۔
افغانستان کےکپتان راشدخان کاکہناتھاکہ ہم اچھی کرکٹ کیلئےتوجہ دے رہے ہیں،محنت کرناہماراکام ہے، جب بھی بڑاایونٹ کھیلتےہیں توتیاری کرکے آتے ہیں،سیمی فائنل کےبارےمیں ابھی نہیں سوچ رہے،ہم ورلڈکپ کےسیمی فائنل میں پہنچےتھے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ہم ہمیشہ گراؤنڈمیں محنت کرنےپریقین رکھتےہیں،ماضی میں ہم کس سےجیتےوہ یادنہیں رکھتے،پروفیشنل کرکٹ میں آپ کومختلف ممالک کا سفر کرناپڑتاہے،پروفیشنل کرکٹ میں ایک ملک سے دوسرےملک جانا ہوتا ہے، بطورپروفیشنل یہ معمول کی بات ہےاس پرشکایت نہیں بنتی۔
بھارتی کپتان سوریاکماریادو کاکہناتھاکہ 4ستمبرسےآئےہیں،اچھی تیاری ہورہی ہے،تمام ٹیموں کےساتھ بیٹھ کراچھالگ رہاہے،افغانستان ٹیم اچھی کرکٹ کھیلتی آرہی ہے۔
سوریاکماریادو کامزیدکہناتھاکہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کافی چیلنجنگ ہوتاہے،ہمیں اتنامسئلہ نہیں ہم چیلنج کےلئے تیارہیں،اس فارمیٹ میں کوئی بھی ٹیم جیتنےکی صلاحیت رکھتی ہے،پلیئرزلیگ اوردیگرانٹرنیشنل کرکٹ کھیلتے آرہےہیں۔
عمان کرکٹ ٹیم کےکپتان جتندر سنگھ کاکہناتھاکہ یہ ہمارےلئےتاریخی لمحہ ہے،ہم پہلی بارایشیاکپ کھیل رہےہیں،ہم3ورلڈکپ کھیل چکےہیں،ہم ایشیاکپ کے لئےتیارہیں۔
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کےکپتان لٹن داس کاکہناتھاکہ تمام ٹیمیں اچھی ہیں،ہمیں اچھاکھیلناہوگا،گزشتہ سیریزکی فتح سےہمیں اعتمادملاہے۔
یواےای ٹیم کےکپتان محمدوسیم کاکہناتھاکہ آئی ایل ٹی 20میں بڑے پلیئرز کیساتھ کھیلے ہیں، بڑے پلیئرز کےساتھ کھیلنےسےفائدہ ہواہے،ہم گزشتہ ایک ماہ سےایشیاکپ کیلئےتیاری کررہےہیں۔
سری لنکن ٹیم کےکپتان چرتھ اشالنکا کاکہناتھاکہ کل دبئی پہنچاہوں مجھےابھی نیندآرہی ہے،امیدہےکوچ ہمیں آرام کرنےکاموقع دینگے،مسلسل میچزکھیل کریہاں آناتھوڑامشکل ہے۔
میچز کےاوقات کار:
ٹورنامنٹ کےمیچزیواےای کےوقت کےمطابق شام 6:30اورپاکستانی وقت کےمطابق 7:30بجےشروع ہوں گے۔15 ستمبر کو ڈبل ہیڈر میچز ہوں گے، اس روز ابو ظبی میں یواے ای اور عمان کےدرمیان میچ سہ پہر 4:30 بجے جبکہ دبئی میں سری لنکا اور ہانگ کانگ کےدرمیان میچ مقامی وقت کےمطابق شام کو 6:30 بجے شروع ہو گا۔

Leave a reply