غیرسرکاری نتائج :راناثنااللہ پنجاب سےجنرل نشست پر سینیٹرمنتخب

غیرسرکاری نتائج،مشیروزیراعظم راناثنااللہ پنجاب سےجنرل نشست پرسینیٹرمنتخب ہوگئے۔
غیرحتمی وغیرسرکاری نتائج کےمطابق راناثنااللہ سینیٹ کی پنجاب سےجنرل نشست پرکامیاب ہوگئے۔حکومتی اتحادکےامیدوارراناثنااللہ کےحق میں 250ووٹ کاسٹ ہوئےاورایک مستردہوا۔
اپوزیشن کابائیکاٹ کااعلان:
اپوزیشن نےپنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی ایک نشست پرووٹ کاسٹ نہ کرنے کا اعلان کیاتھا ،جبکہ حکومتی امیدوارکوواضح برتری حاصل تھی۔
تحریک انصاف نےپولنگ کابائیکاٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پرکیاتھا،بانی تحریک انصاف نےکسی بھی ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینےکااعلان کررکھاہے۔
ن لیگ اورحکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سےراناثنااللہ امیدوارتھے،جبکہ اپوزیشن کی جانب سے اعجاز چودھری کی اہلیہ سلمیٰ اعجازامیدوارتھیں،،نشست جیتنے کے لئے امیدوارکو181.5ووٹ درکار تھے،جبکہ حکومتی حمایت یافتہ امیدوار راناثنااللہ کو263ووٹوں کی حمایت حاصل تھی دوسری جانب سلمیٰ اعجاز کو 100 ووٹوں کی حمایت حاصل تھی۔
پنجاب اسمبلی میں ووٹوں کل تعداد:
پنجاب اسمبلی میں کل ووٹوں کی تعداد371ہوتی ہے،لیکن موجودہ اراکین کی تعداد363جبکہ 8نشستیں خالی ہیں۔
مسلم لیگ ن229نشستوں کےساتھ سرفہرست ہےجبکہ اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے16ارکان ،آئی پی پی کے7 اورمسلم لیگ ق کے11ووٹ ہیں۔دوسری جانب سنی اتحادکونسل کے73 ارکان ہیں جبکہ تحریک انصاف کےووٹوں کی تعداد24ہے۔
واضح رہےکہ سینیٹ کی یہ سیٹ پی ٹی آئی رہنمااعجازچودھری کی سزاکےبعدخالی ہوئی تھی۔