وفاقی حکومت کےقرض میں 13فیصداضافہ ریکارڈ،اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک کی رپوٹ میں کہاگیاہےکہ وفاقی حکومت کےقرض میں مالی سال 2025 میں 13فیصداضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سےجاری کردہ رپورٹ کےمطابق مالی سال 2024-25 کے اختتام تک وفاقی حکومت کا قرض 13 فیصد اضافے کے بعد 77 ہزار 888 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔
یہ اعداد و شمار اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تازہ رپورٹ میں جاری کیے گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جون 2024 تک وفاقی حکومت پر مجموعی قرض 66 ہزار 914 ارب روپے تھا، جو ایک سال میں نمایاں اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
رپورٹ میں کہاگیاکہ وفاقی حکومت کا مقامی قرض 15.5 فیصد اضافے کے ساتھ 54 ہزار 471 ارب روپے ہو گیا۔جبکہ بیرونی قرض میں 7.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو اب 23 ہزار 417 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق قرضوں میں اس تیز رفتار اضافے سے مالیاتی دباؤ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، خاص طور پر سود کی ادائیگی اور ترقیاتی بجٹ کے درمیان توازن برقرار رکھنا ایک بڑا چیلنج ہوگا۔