بارشوں کا سسٹم کمزور پڑنے کے باوجود پوسٹ مون سون کا الرٹ جاری

0
1

بارشوں کا سسٹم کمزور پڑنے کے باوجود پوسٹ مون سون کا الرٹ جاری،محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور اربن فلڈنگ کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگرچے شہر قائد کراچی میں بارشوں کا سسٹم کمزور پڑ گیا ہے، تاہم ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا سسٹم ڈپریشن کی صورت میں موجود ہے، جس کا مرکز 60 کلو میٹر کراچی کے مغرب میں ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ آئندہ چند گھنٹوں میں ڈپریشن ہوا کےدباؤ میں تبدیل ہوگا، تاہم بارش برسانے والے شدت کے بادل شہر کے مغرب میں موجود ہیں۔

Leave a reply