شراب اوراسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپورکےوارنٹ گرفتاری برقرار

0
4

عدالت نےوزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکےشراب اوراسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔
اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ کےجج مبشرحسن چشتی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پورکےخلاف شراب اوراسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی،علی امین کےوکیل راجہ ظہورالحسن ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ میں پیش ہوئے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکےوکیل نےوارنٹ گرفتاری معطل کرنےکی استدعاکی جس کو عدالت نےمستردکردیا۔
علی امین کےوکیل کاجج سےمکالمہ:
وکیل راجہ ظہورالحسن نےموقف اختیارکیاکہ سر،آپ نےوارنٹ گرفتاری جاری کردیےہیں۔
جج مبشرحسن چشتی نےکہاکہ آپ ملزم پیش کریں میں وارنٹ کینسل کردوں گا۔
وکیل راجہ ظہورالحسن نےکہاکہ اب تومیڈیاپرچل گیاہےملزم کی سبکی توہوگئی ۔
جج مبشرحسن چشتی نےکہاکہ میں میڈیاکوکیاکہہ سکتاہوں؟آپ کاکوئی جونیئربھی آجاتاتومیں کیس رکھ لیتا۔
بعدازاں عدالت نےکیس کی مزیدسماعت17ستمبرتک ملتوی کردی۔

واضح رہےکہ اس کیس میں عدالت نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکےپہلے ہی وارنٹ گرفتاری جاری کررکھےہیں۔

Leave a reply