کراچی میں طوفانی بارش:پاک فوج کی امدادی ٹیمیں متحرک،ریسکیوآپریشن جاری

0
2

کراچی میں طوفانی بارش کےباعث پاک فوج کی امدادی ٹیمیں متحرک ہوگئی، ریسکیوآپریشن جاری ہے۔
کراچی میں طوفانی بارش کےباعث لوگ مختلف مقامات پرپانی میں پھنس گئے ، پاک فوج کی امدادی ٹیمیں متحرک کرکےآپریشن ایمرجنسی بنیادوں پرشروع کیا گیا۔
پاک فوج کےجوان کراچی میں عوام کوریسکیوکرنےمیں مسلسل مصروف عمل ہیں۔ فوج،رینجرزاورسول انتظامیہ کےساتھ ملکرمختلف علاقوں سےنکاسی یقینی بنارہے ہیں،ایم9 اورسعدی ٹاؤن سےشہریوں کوپاک فوج نےسول انتظامیہ کیساتھ ملکرمنتقل کیا۔ٹریفک بحالی کےلئےبھی فوجی دستےمختلف علاقوں میں عوام کی مددمیں مصروف ہیں۔
متاثرین نےپاک فوج کےفوری ریسکیواورریلیف آپریشن پران کاشکریہ اداکیا،کراچی میں بارش تھمنے اور تمام افرادکوآزمائش سےنکالنےتک ریسکیوعمل جاری رہےگا۔
شہرقائدکراچی کےمختلف علاقوں میں کل سےوقفےوقفےسےبارش کاسلسلہ جاری ہے،شہرکےمختلف علاقوں میں کہیں ہلکی توکہیں تیزبارش سےجل تھل ایک ہوگیا۔ جس کےباعث سیلابی صورتحال پیداہوگئی ہے۔
بارش کےباعث کمشنر کا تعلیمی اداروں میں چھٹی کااعلان:
کمشنرکراچی نےبارش اورسیلابی صورتحال کےباعث شہرقائدمیں تعلیمی اداروں میں چھٹی کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔جبکہ ڈاؤ یونیورسٹی میں بھی آج ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے گئے،نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں ہوگا۔
محکمہ موسمیات نےکراچی میں بارش کےاعدادوشمارجاری کردئیے:
محکمہ موسمیات کےاعدادوشمارکےمطابق روشنیوں کےشہرکراچی میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں129.6ملی میٹرجبکہ نارتھ کراچی میں 72.2 اورکورنگی میں70.5ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ڈیفنس فیز7میں 70،گلشن حدیدمیں 69ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کےاعدادوشمارمیں کہاگیاکہ شہرقائدکراچی کےعلاقےپی اےایف فیصل بیس پر55جبکہ ناظم آبادمیں 54ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی،اسی طرح کیماڑی میں52،سعدی ٹاؤن میں51.2ملی میٹربارش ریکارڈہوئی اورگلشن معمارمیں47.9،اورنگی ٹاؤن میں47.2ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔جبکہ ایئرپورٹ پر46.7،ایم نائن پر45ملی میٹربارش ریکارڈہوئی۔اُدھریونیورسٹی روڈپر44.4جبکہ پی اےایف سروربیس پر41ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔

Leave a reply