بارشوں اور سیلاب سے تباہی، مل کرحکمت عملی اپناناہوگی،وزیراعظم

0
2

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ مون سون اور سیلاب سے شدید تباہی ہوئی ہے، وفاق اور صوبوں کو مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ دوحہ پراسرائیلی حملہ  قابل  مذمت  ہے مشکل کی گھڑی میں پاکستان قطرکےشانہ بشانہ ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس منعقدہواجس میں اہم فیصلےکرلئےگئے۔
وزیراعظم شہبازشریف کاوفاقی کابینہ کےاجلاس سےخطاب میں کہناتھاکہ میجرعدنان اسلم کےپی میں خارجیوں سےلڑتےہوئے شہیدہوئے،کل جی ایچ کیومیں اُن کی نمازجنازہ میں شرکت کی،شہیدمیجرعدنان اسلم کےخاندان سے ملاقات ہوئی،ان کاحوصلہ بلندتھا،میجرعدنان اسلم کی شہادت پرلواحقین کو فخر ہے ،کئی فوجی افسراورجوانوں نےجانوں کانذرانہ دےکرتاریخ رقم کی ۔زہریلا پروپیگنڈاقربانیوں کی تضحیک کرنیوالوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ پاکستانی قوم کواپنےشہداپرفخرہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ دہشت گردی اورفتنےکاخاتمہ کرناہماراقومی فریضہ ہے،افواج پاکستان اوران کی لیڈرشپ کی توہین کی جارہی ہے،ہمیں آخری حدتک جاکراس فتنےکاسرکچلناہوگا،افواج پاکستان کی قربانیوں سےہی ہم آزادفضامیں سانس لےرہےہیں۔
دورہ چین کےبارےمیں وزیراعظم کاکہناتھاکہ چین کاحالیہ دورہ کامیاب رہا،دورہ چین کےدوران بزنس کانفرنس انتہائی مفیداورموثررہی،چین میں ایس سی اواجلاس میں شرکت اوردوطرفہ ملاقاتیں کیں،ترقیاتی منصوبوں میں تاخیراورسست روی کوبرداشت نہیں کیاجائےگا،چین اقتصادی اورعسکری قوت بن چکاہے ،جس کاعملی مظاہرہ دیکھنےمیں آیا۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ چین میں بزنس ایونٹ انتہائی کامیاب رہا ،دورے سےفائدہ اورفالواپ نہ کیاتو سب کچھ رائیگاں جائےگا،سی پیک فیز ٹو سےمتعلق چین کےساتھ فنانشل ماڈل کااعلان کیاجائیگا،چین کے4 پلرزایگری کلچر،بی ٹوبی ،اکنامک زون اورمائنزاینڈمنرلزہیں،26ستمبرکواحسن اقبال چین جائیں گے وہاں پرسی پیک ٹوکاباقاعدہ اعلان ہوگا،سی پیک 2.0کاباقاعدہ اعلان این ڈی آرسی میں ہوگا۔بیجنگ میں ساڑھے8بلین ڈالرکےمنصوبےطےپائےجوخوش آئندہے۔
اُن کاکہناتھاکہ گلگت بلتستان،چترال اوربلوچستان میں معدنی خزانے ہیں، امریکاسےتعلقات بڑھانےمیں دن رات محنت کررہےہیں، امریکا سے اچھے تعلقات اورچین سےاسٹرٹیجک تعلقات میں مزیداضافہ کرناہے ،قطرپراسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے،مشکل کی گھڑی میں پاکستان قطرکےشانہ بشانہ ہے، امیر قطرسےبات ہوئی اورواقعےپراظہاریکجہتی کیا۔
وزیراعظم کاکہناتھاکہ حالیہ مون سون بارشوں اورسیلاب نےبڑی تباہی مچائی ہے،سیلاب میں ایک ہزارافرادجاں بحق ہوچکےہیں،اب پانی سندھ میں داخل ہورہاہےاللہ کرےنقصانات کم ہوں،نقصانات کےازالےکیلئےوفاق کوصوبوں کیساتھ مل کرکام کرناہوگا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےملک میں کلائمٹ ایمرجنسی اورزرعی ایمرجنسی کااعلان کردیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےوفاقی وزیراحسن اقبال کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے،وفاقی وزرا،سیکرٹریزاورچیف سیکرٹیرزکمیٹی میں شامل ہونگے۔

Leave a reply