ماحولیاتی بہتری کی جانب قدم،پاکستان میں 2030 تک 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک بنانے کا منصوبہ

ماحولیاتی بہتری کی جانب قدم،پاکستان میں 2030 تک 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی۔
چینی کارساز کمپنی بی وائی ڈی نے بڑادعویٰ کر دیا۔ پاکستان کے بڑے کارساز گروپ میگا موٹرز کے ساتھ۔ شراکت داری کرنے والی معروف چینی کمپنی بی وائے ڈی پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 2030 تک پاکستان میں خریدی جانیوالی تمام گاڑیاں عالمی ہدف کے مطابق کسی حد تک 50 فیصد الیکٹرک ہو جائیں گی،اس شراکت داری کے تحت 2026 کے آغاز میں اسمبلی پلانٹ کھل جائے گا۔
پاوارن بفٹ کی حمایت یافتہ چینی الیکٹرک گاڑیوں کی کمپنی بی وائے ڈی نے گزشتہ برس سے پاکستان میں کارسازی کا عمل شروع کر دیا ہے ، تاہم اب تک کمپنی کی طرف سے چند مخصوص ماڈل ہی فروخت کیلئے پیش کیے گئے ہیں۔