وزیراعظم شہبازشریف اعلیٰ سطح وفدکےہمراہ دوحہ روانہ

اسرائیلی جارحیت ،وزیراعظم شہبازشریف قطرکےساتھ اظہاریکجہتی کےلئے دوحہ روانہ ہوگئے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی قطری امیرشیخ تمیم سےملاقات ہوگی،وزیراعظم قطری قیادت کواسرائیلی جارحیت پرپاکستان کےمؤقف سےآگاہ کرینگے۔وزیراعظم شہبازشریف قطری قیادت اورعوام سےیکجہتی کااظہارکریں گے۔وزیراعظم کےوفدمیں نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار،وزیردفاع خواجہ آصف اوروزیراطلاعات عطااللہ تارڑشامل ہیں۔
روانگی سےقبل وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ پاکستان نےہمیشہ قطرکاساتھ دیااوردیتارہےگا،پاکستان قطرکےساتھ برادرانہ تعلقات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
واضح رہےکہ منگل کواسرائیل نےقطرکےشہردوحہ میں حماس کے دفتر پر فضائی حملہ کیاتھاجس میں حماس کی اعلیٰ قیادت سمیت 6افرادشہیدہوئےتھے۔