قطرکی اسرائیلی وزیراعظم کےغیرذمہ دارانہ بیانات کی شدیدمذمت

قطرکے وزیرخارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکےغیرذمہ دارانہ بیانات کی شدیدمذمت کرتےہوئے کہاکہ قطراپنی خودمختاری اورسرزمین کےدفاع کے لئے ہرضروری قدم اٹھائے گا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق قطری وزارت خارجہ نےاپنےبیان میں بتایاکہ اسرائیل نےآئندہ بھی ریاستی خودمختاری کی خلاف ورزی کی کھلی دھمکی دی ہے۔
اُنہوں نےکہاہےکہ تاثرکہ قطرنےحماس کی خفیہ میزبانی کی جرم کوجوازدینےکی ناکام کوشش ہے، قطرخطےاوردنیامیں امن واستحکام کےلئےاپنی کاوشیں جاری رکھےگا۔
قطری وزارت خارجہ کاکہناہےکہ قطراپنی خودمختاری اورسرزمین کےدفاع کے لئے ہرضروری قدم اٹھائے گا،قطرکےمقام اورکردارکونقصان پہنچانےکی کوشش کوقوت کےساتھ روکاجائےگا۔
دوسری جانب سعودی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان نےمجلس شوریٰ کونسل سےخطاب کرتےہوئے کہا ہے کہ خطےمیں اسرائیلی حملوں کومسترداورانکی شدیدمذمت کرتے ہیں،برادرملک قطرکےساتھ ہیں،تمام تر صلاحیتیں بروئےکارلائیں گے۔