آج ملک کے کن علاقوں میں بارش متوقع ہے؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

آج ملک کے کن کن علاقوں میں بارش متوقع ہے؟، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب کے زیادہ تر علاقے گرم اور خشک رہیں گے، لیکن راولپنڈی، مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا امکان ہے، جبکہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابرآلود رہے گا، تاہم ایبٹ آباد، مانسہرہ اور بٹگرام میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔