ایئر پوڈز میں عجیب و غریب سے سیاہ نقطے کیوں موجود ہوتے ہیں؟

0
2

ایئر پوڈز میں عجیب و غریب سے سیاہ نقطے کیوں موجود ہوتے ہیں؟یوں تو اب متعدد بہترین وائرلیس ایئر بڈز دستیاب ہیں، مگر بیشتر افراد ائیر پوڈز کو استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔
گزشتہ برسوں میں ائیر پوڈز کے ڈیزائن اور کارکردگی میں کافی تبدیلیاں کی گئی ہیں ،مگر ایپل کی ان ڈیوائسز میں ایک چیز ہمیشہ موجود ہوتی ہے اور وہ ہے بیضوی شکل کے سیاہ نقطے، جو تقریباً تمام ایئر پوڈ میں موجود ہوتےہیں،اکثر صارفین کے ذہن میں یہ سوال آتا ہے کہ آخران کو ایئر پوڈ کا حصہ بنانے کی کیا وجہ ہے؟
ماہرین کے مطابق ویسے تو ایئر پوڈز کے مختلف ماڈلز ہیں اور یہ سیاہ نقطے یا سنسرز مختلف ٹیکنالوجیز سے لیس ہوسکتے ہیں ،مگر ان کے ڈیزائن کا مقصد ایک ہی ہوتا ہے اور وہ آٹو میٹک ائیر ڈیٹیکشن ہے، یعنی اس سے ایئر پوڈ کو علم ہوتا ہے کہ صارف نے اسے کانوں میں لگایا ہوا ہے یا نہیں؟
یہی وجہ ہے کہ جب صارف ایک یا دونوں ائیر پوڈز کو کانوں سے نکال دیتے ہیں تو گانا خودکار طور پر رک جاتا ہے۔آسان الفاظ میں جب اس سیاہ نقطوں میں موجود سنسر کو علم ہوتا ہے کہ صارف نے ڈیوائس کو کانوں سے نکال دیا ہے تو وہ کسی بھی گانے یا ویڈیو کو فوری طور پر روک دیتا ہے،اگر صارف ایئر پوڈز کو دوبارہ کانوں میں لگالیں تو پھر یہ سنسر میڈیا کو دوبارہ پلے کر دیتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایئر پوڈز میں آٹومیٹک ائیر ڈیٹیکشن کا فیچر اولین ائیر پوڈز میں متعارف کرایا گیا تھا اوراس ڈیوائس کو سب سے پہلے 2016 میں فروخت کیلئے پیش کیا گیا تھا۔ایئر پوڈز 1 اور 2 میں ایپل نے ڈوئل آپٹیکل سنسرز استعمال کیے تھے ،جبکہ ایئر پوڈز 3 میں سکن ڈیٹکٹ سنسر کا استعمال شروع کیا گیا تھا۔یوںیہ فیچر صرف ایپل کے وائرلیس ہیڈ فونز میں ہی نہیں، بلکہ دیگر متعدد ہیڈ فونز اور ایئر فونز میں بھی موجود ہوتا ہے۔

Leave a reply