فیلڈمارشل کاپنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کادورہ،ریلیف آپریشنزکاجائزہ لیا

0
6

فیلڈ مارشل سیدعاصم منیرنےپنجاب کےسیلاب متاثرہ علاقوں کےدورےکےدوران جاری ریسکیو اورریلیف سرگرمیوں کاجائزہ لیا۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق فیلڈمارشل سید عاصم منیرنےقصورسیکٹر اور جلال پورپیروالامیں سیلاب متاثرہ علاقوں کادورہ کیا۔اس موقع پرچیف سیکرٹری پنجاب اورسول انتظامیہ کےاعلیٰ حکام بھی موجودتھے ،آرمی چیف نےسول انتظامیہ سےملاقات میں اچھی گورننس اورعوامی ترقی پرزوردیا۔
آئی ایس پی آر کاکہناہےکہ فیلڈمارشل کوریسکیواورریلیف آپریشنزپرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نےسیلابی صورتحال اورجاری ریسکیو،ریلیف سرگرمیوں کاجائزہ لیا،فیلڈمارشل نے سیلاب سے بچاؤ کے لئےفوری اقدامات تیزکرنےکی ہدایت کی۔
آئی ایس پی آرنےبتایاکہ فیلڈمارشل سیدعاصم منیرنےہرسال قیمتی جانوں اوراملاک کےنقصان کوناقابل برداشت قراردیا۔آرمی چیف نے متاثرہ افرادکی بحالی اوردوبارہ آبادکاری کےلئےمکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
آئی ایس پی آرکےمطابق سیلاب زدگان نےپاک فوج کی بروقت مدد پر اظہارتشکرکیا،فیلڈمارشل کی ریسکیو1122اورپولیس اہلکاروں سےبھی ملاقات ہوئی،آرمی چیف نےریلیف آپریشنزمیں اعلیٰ جذبےاوردن رات خدمات پر اہلکاروں کی تعریف کی ۔
آئی ایس پی آرکاکہناہےکہ فیلڈمارشل نےسول انتظامیہ سےگفتگوکی،آرمی چیف نےاچھی طرزحکمرانی اورعوام دوست ترقی کی اہمیت پرزوردیا،آرمی چیف نےسیلاب متاثرین کےمسائل حل کرنےمیں سول اور فوجی اداروں کےہم آہنگ تعاون کی اہمیت کواجاگرکیا۔
قیلڈمارشل سیدعاصم منیرکاکہناہےکہ باربارسیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لئےدرکارتمام ضروری اقدامات تیزکیےجاناچاہئیں،آرمی چیف نےعوامی فلاح وبہبودکےتمام اقدامات کی حمایت سےمتعلق پاک فوج کےغیرمتزلزل عزم کااعادہ کیا۔
آئی ایس پی آرنےبتایاہےکہ اس سےقبل فیلڈمارشل عاصم منیرنے لاہور، قصور اورملتان جلال پور پیروالاکےسیلابی علاقوں کافضائی جائزہ لیا،آرمی چیف کے دورےکےموقع پرلاہوراورملتان کور کےکمانڈرزنےان کااستقبال کیا۔

Leave a reply