سیلاب متاثرین کےبجلی بلوں میں ریلیف کیلئےحکومت کی آئی ایم ایف سے درخواست

0
2

سیلاب متاثرین کےبجلی بل 3ماہ کےلئے موخرکرنےکےلئےحکومت نےبین الاقوامی مالیت فنڈز(آئی ایم ایف)کودرخواست دےدی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پروزارت خزانہ نےآئی ایم ایف سےبجلی بل مؤخرکرنےکامطالبہ کیا۔
بین الاقومی مالیتی فنڈز(آئی ایم ایف) نےنقصانات کاڈیٹاطلب کرلیا ،پاورڈویژن اسی ہفتےفراہم کرےگا۔
وزارت خزانہ حکام کاکہناہےکہ حکومت متاثرین کیلئےمختلف ریلیف آپشنز پر غور کررہی ہے،جبکہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کےذریعےریلیف دینےاورفنڈپیکج دینےکی تجاویزبھی زیرغور ہیں۔حکومت زرعی ایمرجنسی کااعلان کرچکی اور فارمرز سپورٹ پیکج جلدمتوقع ہے۔
حکام کابتاناہےکہ سیلاب سےگجرات،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،نارووال ،قصور، مظفرگڑھ،ملتان اور بہاولپور شدیدمتاثرہوئےہیں،6ہزارسےزائدمویشی بہہ گئے،چاول کی فصل بری طرح متاثرہوئی۔سیلاب سےاب تک13لاکھ ایکڑپر کھڑی فصلیں تباہ اورلاکھوں افرادبےگھرہوچکے،لاہور،گوجرانوالہ،فیصل آباداورملتان الیکٹرک کےصارفین متاثرہوئےاورسکھرالیکٹرک پربھی اثرات متوقع ہیں۔

Leave a reply