پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکاامکان

0
2

16ستمبرسےپیٹرولیم مصنوعات 4روپے79پیسےفی لیٹرمہنگی ہونےکاامکان ہے۔
پاکستان میں ہرپندرہ روزبعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے جس میں کبھی عوام کو ریلیف دیاجاتاہےاورکبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جاتاہے۔
ذرائع کاکہناہےکہ پیٹرولیم مصنوعات سےمتعلق انڈسٹری کی ابتدائی ورکنگ تیار کرلی گئی ہے،جس کےمطابق پیٹرول 1روپے54پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 4روپے 79پیسےفی لیٹرمہنگاہونےکاامکان ہے۔دوسری جانب مٹی کاتیل3 روپے6پیسے اورلائٹ ڈیزل 3روپے68پیسےفی لیٹرمہنگاہونےکاامکان ہے۔
ذرائع کابتاناہےکہ اوگرا15ستمبرکوحتمی ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کوبھجوائےگا، پیٹرولیم ڈویژن اوروزارت خزانہ لیوی ٹیکسزکےمطابق ورکنگ وزیراعظم کوبھجوائیں گے،وزیراعظم شہبازشریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی حتمی منظوری دیں گے۔
یاد رہے کہ حکومت نے نئےمالی سال کےآغازپرپیٹرول کی قیمت میں 8روپے 36پیسےفی لیٹراضافہ کیاتھا جس سےپیٹرول کی نئی قیمت 266روپے 79پیسےفی لیٹرہوگئی تھی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 10روپے39 پیسے فی لیٹرمہنگا ہونے سےہائی سپیڈڈیزل کی نئی قیمت 272روپے98پیسےفی لیٹرہوگئی تھی۔پھرجولائی کے آخری سولہ روزکےلئےقیمتوں میں اضافہ کیاگیاتھا۔وفاقی حکومت کی جانب سےماہ اگست کےپہلے پندرہ روزکیلئےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیاگیاتھاجس میں پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54پیسےکمی کی گئی تھی جس کےبعدپیٹرول کی نئی قیمت264روپے61پیسےفی لیٹرمقرر کی گئی تھی۔جبکہ ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں1روپے48پیسےفی لیٹر اضافہ کیاگیاتھا۔جس سےڈیزل کی نئی قیمت 285روپے83پیسےفی لیٹرمقرر کردی گئی تھی۔

Leave a reply