ملک میں کلائیمیٹ اور ایگریکلچر ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

0
106

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں کلائمٹ اور ایگریکلچر ایمرجنسی کا اعلان کر دیا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب نے بڑی تباہی مچائی ہے، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور پنجاب میں سیلاب اور بارشوں سے تباہی ہوئی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب میں ایک ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، اب پانی سندھ کی وادی میں داخل ہو رہا ہے اللہ کرے نقصانات کم ہو، نقصانات کے ازالے کیلئے وفاق کو صوبوں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔

Leave a reply