ٹک ٹاکر ثنا یوسف کےقاتل پرفردجرم عائدکرنےکی تاریخ مقرر

0
1

ٹک ٹاکرثنایوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت ،عدالت نےملزم پرفرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر کر دی۔
اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ کورٹ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نےٹک ٹاکرثنایوسف قتل کیس کی سماعت کی۔پولیس کی جانب سےملزم عمر حیات کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے ثنا یوسف قتل کیس کے ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کرتے ہوئے ملزم کو چالان کی نقول پیش کردیں۔
عدالت رواں ماہ 20 ستمبر کو ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد کرے گی۔ ملزم کیخلاف تھانہ سنبل میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔
یاد رہے کہ ملزم نے قبول کیا تھا کہ اس نے ثنا یوسف کو اس کے گھر میں گھس کر گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔
یاد رہے کہ رواں سال 2 جون کو اسلام آباد کے ایک رہائشی علاقے میں معروف 16سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو ان کے گھر پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد قاتل جائے وقوعہ سے فرار ہو کر فیصل آباد چلا گیا تھا، جہاں پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیاتھا۔

Leave a reply