بارشوں کا نیاسپیل: محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

0
6

بارشوں کا نیاسپیل، محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی،آج سے19 ستمبر تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خاص طورپر خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے،جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ شہراقتداراسلام آبادمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے،پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہےگا،مری،گلیات،راولپنڈی،جہلم،اٹک اورچکوال میں بارش کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ خیبرپختونخوامیں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکی توقع ہے، دیر ،سوات،مالاکنڈ، باجوڑاورشانگلہ میں بارش متوقع ہے،اُدھرسندھ اوربلوچستان میں موسم گرم اورمرطوب رہےگا،دوسری جانب کشمیراورگلگت بلتستان میں گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔

Leave a reply