اسلحہ و شراب برآمدگی کیس،سماعت بغیرکارروائی ملتوی،گنڈاپورکےوارنٹ گرفتاری برقرار

0
20

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور کے خلاف اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی کےملتوی جبکہ وارنٹ گرفتاری برقراررکھےگئے۔

اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ کےجج مبشرحسن چشتی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پورکےخلاف شراب اوراسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی۔
وکلا کی ہڑتال کےباعث سماعت بغیرکارروائی ملتوی کردی گئی،جبکہ علی امین گنڈاپور کےوارنٹ گرفتاری برقرار رکھےگئے۔عدالت نےکیس کی آئندہ سماعت 23ستمبرتک ملتوی کردی۔
یادرہےکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکیخلاف تھانہ بارہ کہومیں مقدمہ درج ہے۔

Leave a reply