وزیر اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد کی دعوت پر سرکاری دورے پر ریاض روانہ

0
4

وزیر اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان کی دعوت پر سرکاری دورے پر ریاض روانہ ہوگئے۔
وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق دورےکےدوران وزیراعظم شہبازشریف کےہمراہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا تارڑ، وفاقی وزیر ماحولیات مصدق ملک اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہیں۔
دورےکےدوران وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان سے ملاقات شیڈول ہے،جس میں دوطرفہ اموراورخطےکی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوگا۔
وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب کےدورےکےبعدکل برطانیہ روانہ ہونگے،برطانیہ میں دوروزقیام کےبعد شہبازشریف امریکاروانہ ہوں گے۔

Leave a reply