فی تولہ سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکی کمی

0
2

مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈکی گئی۔
سونےکوشادی بیاہ ودیگرتقریبات پربناؤسنگھارکےلئےاستعمال کیا جاتا ہے، مگرمہنگائی کےاس دورمیں یہ خواہش صرف ایک خواب ہی بن گیاہے۔کیونکہ مہنگائی کی وجہ سےغریب ہویاامیرسب پریشان ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد24قیراط کےحامل سونےکی نئی قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونا 2058 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 33 ہزار 161 روپے پر آ گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 24 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی اونس بھاؤ 3668 ڈالر ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 4700 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا، جس سے قیمت 3 لاکھ 91 ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی۔

Leave a reply