ایشیاکپ:سری لنکاافغانستان کوشکست دیکرسپرفورمرحلےمیں پہنچ گیا

0
2

ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی 2025کے11ویں میچ میں سری لنکانےافغانستان کوشکست دےکرسپرفورمرحلےمیں جگہ بنالی۔
ابوظبی میں کھیلےگئےایشیاکپ کےگروپ بی کےمیچ میں افغانستان کےکپتان راشدخان نےٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنےکافیصلہ کیا۔افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئےمقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز اسکو ربنائے۔ سری لنکا نے170 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
افغانستان کی اننگز:
افغانستان کےابراہیم زادران نے24رنزکی اننگزکھیلی جبکہ کپتان راشدخان بھی24سکوربنانےمیں کامیاب ہوئے۔صدیق اللہ اتل 18رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔رحمان اللہ گربز14سکوربناکروکٹ گنوابیٹھے۔درویش رسولی 9رنز فراہم کرنےمیں کامیاب ہوئے۔
افغانستان کی جانب سےمحمد نبی 22 گیندوں پر 60 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ ان کی اس اننگز میں 6 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔ عظمت اللہ عمرزئی 6 اور کریم جنت 1 رن کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔نور احمد 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
سری لنکا کی جانب سے نوان تھوشارا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سری لنکا کی اننگز:
سری لنکاکی جانب سےکوشل مینڈس 74 اور کمندو مینڈس 26 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔اس کے علاوہ کوشل پریرا 28 اور اسالنکا نے 17 رنز کی اننگزکھیلی۔
یادرہےکہ اس شکست کے بعد افغانستان کا ایشیا کپ 2025 میں سفر ختم ہوگیا جبکہ گروپ بی سے سری لنکا اور بنگلادیش نے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
گروپ بی میں سری لنکا مسلسل 3 میچز میں کامیابی کے ساتھ 6 پوائنٹس حاصل کرکے پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ بنگلادیش کے 4 پوائنٹس ہیں۔

Leave a reply