نیومری: پتریاٹہ ٹاپ پر دلکش ٹری ہاؤس سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا

0
8

ملکہ کوہسار مری جانیوالے سیاحوں کیلئے خوشخبری ،نیومری پتریاٹہ ٹاپ پر دلکش ٹری ہاؤس سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا۔
پنجاب ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن(پی ٹی ڈی سی) کے ایم ڈی عاصم رضا نے پتریاٹہ ٹاپ پر صوبے کے پہلے خوبصورت ٹری ہاؤس کا افتتاح کردیا۔بلند و بالاپہاڑوں اور سرسبز وادیوں کے درمیان تعمیر کیا گیا یہ ٹری ہاؤس ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو قدرتی حسن اور جدید سہولیات کا حسین امتزاج فراہم کرے گا۔
ایم ڈی ٹی ڈی سی پی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر سیاحتی منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے، تاکہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
سیاحت کے ماہرین کے مطابق ٹری ہاؤس جیسے منفرد اقدامات نا صرف ملکہ کوہسار مری کی خوبصورتی میں اضافہ کریں گے، بلکہ مقامی معیشت ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیساتھ سیاحت کو مزید فروغ دیں گے۔

Leave a reply