ایشیاکپ:سپرفورمرحلےکےپہلےمیچ میں آج سری لنکااوربنگلہ دیش کی ٹیمیں ٹکرائیں گی

0
27

ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے سپر فور مرحلے کے پہلےمیچ میں آج سری لنکااوربنگلہ دیش کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔
دبئی میں ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی 2025کامیلہ بھارت کی میزبانی میں جاری ہے، میگا ایونٹ میں چوکوں اور چھکوں کی بہارکاسلسلہ جاری ہے۔ہرٹیم اپنی فتح کےلئے پرعزم ہے۔ٹورنامنٹ کےسپرفورمرحلےکاآغازآج سےہورہاہے۔
میگاایونٹ میں 8ٹیموں نےحصہ لیاتھا،ٹورنامنٹ کودوگروپس میں تقسیم کیاگیا تھاجس میں گروپ اےمیں پاکستان ،بھارت،یواےای اورعمان شامل تھیں  جبکہ گروپ بی میں افغانستان ،سری لنکا،بنگلہ دیش اورہانگ کانگ پرمشتمل تھا۔ گروپ اےمیں سےپاکستان اوربھارت نےسپرفورمرحلےکےلئےکوالیفائی کیاتھاجبکہ گروپ بی میں سےسری لنکااوربنگلہ دیش کی ٹیموں نےایونٹ میں اپناسفرابھی تک جاری رکھاہے۔
9ستمبرکوشروع ہونےوالےایونٹ میں اب تک گروپ کی سطح کے12میچز ہوچکے ہیں۔
واضح رہےکہ بڑےایونٹ کابڑاٹاکراپاک بھارت میچ 21ستمبر بروز اتوار کو شیڈول ہے۔

Leave a reply