گوگل ڈسکور میں اب سوشل میڈیا پوسٹس اور یوٹیوب شارٹس دیکھنا ممکن

0
16

گوگل صارفین کیلئے خوشخبری، گوگل ڈسکور میں اب سوشل میڈیا پوسٹس اور یوٹیوب شارٹس دیکھنا ممکن ہو گا۔
گوگل کی ڈسکور فیڈ میں چند نئے فیچرز کا اضافہ کر دیا گیا،اب بہت جلد اس میں ویب مضامین کے علاوہ کافی کچھ دیکھنے کا موقع ملے گا۔
ذرائع کے مطابق گوگل ڈسکور فیڈ میں اب آپ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے انسٹا گرام اور ایکس کی پوسٹس دیکھ سکیں گے، جبکہ یوٹیوب شارٹس کو دیکھنا بھی ممکن ہوگا۔یہ فیچر آئندہ چند ہفتوں کے دوران صارفین کو دستیاب ہوگا،مگر صرف یہی فیچر ڈسکور فیڈ کا حصہ نہیں بنایا جا رہا ہے،اب صارفین مختلف طریقوں سے فیڈز کو کسٹمائز بھی کر سکیں گے۔
وہ کریٹیرز یا پبلشرز ،ویب لنکس پوسٹ کرنیوالوں کو فالو بھی کرسکیں گے ،تاکہ ان کا مزید مواد دیکھ سکیں،اسی طرح کسی کریٹیر کے نام پر کلک کرکے اس کی سوشل پوسٹس اور مضامین کا پریویو بھی کرسکیں گے۔

Leave a reply