گوگل جیمینائی کا نیا نینو بنانا اے آئی ساری ٹرینڈنگ میں آ گیا

0
5

گوگل جیمینائی کا نیا نینو بنانا اے آئی ساری ٹرینڈنگ میں آ گیا۔ گوگل جیمینائی نے نئے اپنے اے آئی فیچر نینو بنانا کے ذریعے ایک نیا ٹرینڈ شروع کیا ہے، جس میں صارفین جب اپنی تصویر اپ لوڈ کرتے ہیں ، تو یہ فیچر انہیں ساری میں دکھاتا ہے۔
جیمینائی نینو بنانا اے آئی ساری ٹرینڈ سے صارفین صرف ایک پرامپٹ دیکر اور تصویر اپ لوڈ کر کے اپنی شخصیت کو روایتی یا وِنٹیج سٹائل کی خوبصورت ساری میں دیکھ سکتے ہیں۔اس حوالے سے ایک خاتون صارفہ نے اپنی سوشل میڈیا ویڈیو شیئر کرکے کہا ہے کہ اس نے اپنی تصویر اپ لوڈ کی تھی، جس میں اس کا بازو نظر آ رہا تھا، مگر بازو پر موجود تل چھپا ہوا تھا، مگرجب اے آئی نے نئی تصویر بنائی ،تو اس کے بازو پر موجود تل بھی دکھائی دیا،جس پر وہ حیرت زدہ رہے گئیں۔
اس حوالے سے کئی اور صارفین کا بھی یہی کہنا ہےکہ ان کے جسم کے ٹیٹوز اور تل بھی دکھائی دئے ، حالانکہ وہ اپلوڈ کی گئی تصویر میں موجود ہی نہیں تھے۔اس پر ماہرین کا کہنا ہے کہ اے آئی کے ساتھ اپنی ذاتی معلومات یا تصاویر شیئر کرتے وقت انتہائی احتیاط برتیں۔
ماہرین نے صارفین کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی ذاتی تصاویر اے آئی پلیٹ فارمز پر اپلوڈ کرنے سے پہلے اس طرح کے خدشات کو ضرور ذہن میں رکھیں، تاہم ان تمام تر خدشات اور تحفظات کے باوجود سوشل میڈیا پر گوگل جیمینائی نینو بنانا اے آئی ساری ٹرینڈ کاجادو، صارفین کے سر پر چڑھ کربولتا دکھائی دے رہا ہے۔

Leave a reply