ایشیاکپ سپرفورمرحلہ:پاکستان کوشکست،بھارتی کھلاڑیوں نےپھر ہاتھ نہ ملایا

0
21

ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی سپرفور مرحلے کے دوسرے میچ  میں بھارت کےہاتھوں پاکستان کو6وکٹوں سے شکست کاسامناکرناپڑا،جبکہ بھارتی کھلاڑیوں نےشاہینوں کےساتھ پھرہاتھ نہ ملایا۔
دبئی میں کھیلےگئےمیچ میں بھارت کے کپتان سوریا کمار نےٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا۔پاکستان نےپہلےبیٹنگ کرتےہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹوں کےنقصان پر171بنائےجبکہ بھارتی ٹیم نے 172 رنز کا ہدف 19 ویں اوورزمیں 4وکٹوں کےنقصان پرحاصل کرلیا۔
پاکستان کی اننگز:
پاکستان کی جانب سےاننگزکاآغازفخرزمان اورصاحبزادہ فرحان نےکیالیکن یہ جوڑی بھی کامیاب نہ رہی ،فخرزمان 15رنزبناکر21کےمجموعےپرپویلین لوٹ گئے۔فخر کو آؤٹ دینے پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی اور صارفین نے فیصلے کو متنازع قرار دے دیا۔
فخرکےبعدصاحبزادہ فرحان اورصائم ایوب نےشاندارکھیل پیش کیااور ٹیم کا اسکور 93 رنز تک پہنچا دیا۔پھرصائم ایوب 21 رنز بنا کر وکٹ گنوابیٹھے۔حسین طلعت بھی زیادہ کامیاب نہ ہوسکے10 رنز بناکر110کےمجموعےپرآؤٹ ہوگئے۔ ان کے بعد 115 کے مجموعی اسکور پر صاحبزادہ فرحان بھی 58 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے،صاحبزادہ فرحان کی اننگزمیں3چھکےاور5چوکےشامل ہیں۔
محمد نواز 149 کے مجموعی اسکور پر 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔کپتان سلمان آغا نے 17 اور فہیم اشرف نے 20 رنز بناکرناقابل شکست رہے۔
بھارت کی اننگز:
بھارت کی جانب سےاننگزکاآغازشبمن گل نےکیاوہ47رنزبناکرپویلین لوٹ گئےجبکہ کپتان سوریاکماریادوبغیرکھاتہ کھولےوکٹ گنوابیٹھے۔پھرابھیشیک شرما74رنزکی اننگزکھیل کرآؤٹ ہوگئے۔ سنجو سیمسن  13 رنز پربناکرپویلین لوٹ گئے۔ جبکہ تلک ورما 30 اور ہاردک پانڈیا 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سےحارث رؤف نے2کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی،جبکہ فہیم اشرف اور ابرار احمد نےایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستانی اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی گئی تھیں، پاکستانی ٹیم میں فہیم اشرف اور حسین طلعت کوپلیئنگ الیون میں شامل کیاگیاتھا۔
پاکستان اسکواڈ:
سلمان علی آغا (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، حسین طلعت، محمد نواز، محمد حارث، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمدٹیم کاحصہ تھے۔
بھارتی ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں کی گئی تھیں، جسپریت بھمراہ اور ورون چکرورتی کی واپسی ہوئی ۔
بھارتی اسکواڈ:
ابھیشیک شرما، شبمن گل، سوریا کمار یادیو (کپتان)، تلک ورما، سنجو سمسن، ہاردک پانڈیا، شیوم ڈوبے، اکسر پٹیل، کلدیپ یادیو، ورون چکرورتھی اورجسپرت بمراہ بھی ٹیم حصہ تھے۔
ماضی کی طرح اس میچ میں بھی دونوں ٹیموں کےکپتانوں نےٹاس کےبعدہاتھ نہیں ملایا۔ہینڈ شیک تنازع ابھی بھی برقرارہے۔

Leave a reply