ایف بی آران ایکشن:57ہزارجیولرزکاڈیٹااکٹھاکرلیا

0
19

جیولرزکےگردگھیراتنگ،فیڈرل بو رڈآف ریونیو(ایف بی آر) نے 57 ہزار جیولرزکاڈیٹااکٹھاکرلیا۔
ذرائع کےمطابق 57ہزارسےزائدجیولرزمیں صرف20ہزارایف بی آرکیساتھ رجسٹرڈہیں،رجسٹرڈجیولرزمیں سےبھی صرف10ہزارنےٹیکس ریٹرن داخل کیں،بیشترجیولرزاپنی آمدنی کم ظاہرکرکےٹیکس چھپارہے ہیں،ایف بی آر نے ٹیکس چھپانےوالوں کیخلاف کارروائی کاعندیہ دےدیا۔
ذرائع کاکہناہےکہ پہلےمرحلےمیں پنجاب کے800جیولرزکی فہرستیں تیارکی گئی ہیں،800جیولرزمیں لاہور،راولپنڈی،فیصل آباداورملتان کےتاجرشامل ہیں، سیل کروڑوں کی ہےٹیکس اتناکم کیوں دیتےہیں،نوٹس کےذریعےجواب طلب کیاجائےگا،ٹیکس ریٹرن ان کی دکانوں ،خریدوفروخت اوررہن سہن کےمطابق نہیں، کئی ہزارجیولرزٹیکس نیٹ میں شامل ہی نہیں ہورہےہیں۔
ایف بی آرنےمؤقف اختیارکیاکہ تمام سیکٹرزکوٹیکس نیٹ میں لایاجارہاہے۔
ایف بی آرحکام کےمطابق کسی تاجراورصنعت کارکوبلاوجہ نوٹس نہیں دیں گے،ہرفرداپنےحصےکاٹیکس ایمانداری سےدےگاتوملک چلےگا۔

Leave a reply