چینی ایئر لائن نے تاریخ ساز پرواز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی

فضائی مسافروں کیلئے خوشخبری،چینی ایئر لائن نے تاریخ ساز پرواز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی۔
چائنا ایسٹرن ایئر لائنز نے دنیا کی طویل ترین براہ راست پرواز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی ہے، یہ پرواز 29 گھنٹے طویل ہوگی۔چینی ایئر لائن نے اپنی اُس پرواز کیلئے آخر کار ٹکٹ فروخت کرنا شروع کر دیے ہیں، جو دنیا کی طویل ترین براہ راست پرواز بننے والی ہے، یہ پرواز بحر الکاہل کے پار تقریباً 12ہزار میل تک پھیلی ہوگی۔
یہ پرواز چین کے شہر شنگھائی سے ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس تک 29 گھنٹے کے مقررہ وقت میں اڑے گی، شنگھائی کو بیونس آئرس سے جوڑنیوالی نان سٹاپ تجارتی پرواز 4 دسمبر 2025 کو شروع ہوگی۔ہفتے میں دو بار چلنے والی اس پرواز میں بوئنگ 777-300ER استعمال کیا جائے گا، جو ہوائی سفر میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، اگرچہ پرواز میں آکلینڈ، نیوزی لینڈ میں تکنیکی اسٹاپ شامل ہوگا، جہاں یہ ایندھن بھرنے کیلئے 2 گھنٹے رکے گی، لیکن بین الاقوامی ہوا بازی کے معیارات کے مطابق یہ براہ راست پرواز ہی ہوگی، اس دوران مسافر طیارے ہی میں رہیں گے۔















