توشہ خانہ ٹوکیس:تفتیشی افسران پربشریٰ بی بی کےوکلاکی جرح مکمل

توشہ خانہ ٹوکیس میں بانی پی ٹی آئی عمران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کےوکلانےتفتیشی افسران پرجرح مکمل کرلی۔
راولپنڈی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کےوکلاعدالت میں پیش ہوئے، وفاقی پراسیکیوٹرذوالفقارعباس نقوی اورعمیرمجیدٹیم کےہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،عمران خان اوربشریٰ بی بی کوکمرہ عدالت میں پیش کیاگیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کےوکیل نےنیب کےتفتیشی افسر اورایف آئی اےکے تفتیشی پرجرح مکمل کرلی۔جبکہ 29ستمبرکوبانی پی ٹی آئی کےوکیل قوثین مفتی دونوں تفتیشی افسران پرجرح کرینگے۔
بعدازاں عدالت نےتوشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت پیرتک ملتوی کردی۔