معیشت کیلئےاچھی خبر،معدنیات سےپاکستان کی آمدنی8ارب ڈالرتک پہنچے کا امکان

ملکی معیشت کےلئےاچھی خبر،معدنیات سےپاکستان کی آمدنی8ارب ڈالرتک پہنچے کا امکان ہے۔
سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل(ایس آئی ایف سی ) کی معاونت سےپاکستان میں کان کنی کےشعبہ میں ترقی کی راہ ہموار ہوئی ہے،پاکستان میں نایاب معدنیات بشمول تانبہ،سونا،نمک اورکوئلہ کےوسیع ذخائر موجودہیں۔
معدنیات کےمؤثراستعمال سےپاکستان کی آمدنی8ارب ڈالرتک پہنچےکاامکان ہےجبکہ ریکوڈک منصوبے سے37سالوں میں70ارب ڈالرکی آمدنی متوقع ہے۔
امریکا،جاپان،چین اورمشرق وسطیٰ کی جانب سےبھی سرمایہ کاری جلدمتوقع ہے،بلوچستان اور خیبرپختونخوامیں کان کنی کی ترقی سےروزگارکےمواقع فراہم ہوں گے۔