فلسطین سےمتعلق اقوام متحدہ میں کئی قراردادیں آئیں لیکن عمل نہیں ہوا،محمودعباس

0
18

فلسطینی صدرمحمودعباس نےکہاہےکہ فلسطین سےمتعلق اقوام متحدہ میں کئی قراردادیں آئیں لیکن عمل نہیں ہوا،غزہ سےجبری بےدخلی اور قبضےکوکسی صورت قبول نہیں کرینگے۔
نیویارک میں جاری اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے80ویں اجلاس سےویڈیولنک خطاب کرتےہوئےفلسطینی صدرمحمودعباس کاکہناتھاکہ غزہ میں جوہورہاہےوہ جارحیت نہیں نسل کشی ہے،غزہ کواس وقت تاریخی نسل کشی کاسامناہے،اسرائیل غزہ میں لاکھوں لوگوں کی بھوک اوربےگھرہونےکاذمہ دارہے،حماس کے7 اکتوبر کےاقدامات فلسطینی عوام کی نمائندگی نہیں کرتے،حماس کاطرزعمل فلسطینی عوام یاانکی جدوجہدآزادی کی نمائندگی نہیں کرتا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ فلسطین سےمتعلق اقوام متحدہ میں کئی قراردادیں آئیں لیکن عمل نہیں ہوا،قطرپراسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے،ہم غزہ کی مکمل انتظامی ذمہ داری لینےکوتیارہیں،غزہ سے جبری بےدخلی اور قبضےکوکسی صورت قبول نہیں کرینگے۔فلسطینی عوام آزادی اورانصاف کیلئے جدوجہدجاری رکھیں گے۔
فلسطینی صدرمحمودعباس نے اسرائیلی حکومت کی غزہ میں غیرقانونی آبادکاریوں کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام پرڈھائےجانےوالےمظالم پردنیاکی توجہ دلائی۔اور غزہ میں انسانی المیےروکنےکیلئےفوری عالمی اقدام کامطالبہ کیا۔
فلسطینی صدر نےفلسطینی ریاست کےقیام کوخطےمیں امن کی واحدضمانت قراردیامحمودعباس نے عالمی برادری سےاسرائیلی جارحیت رکوانے اورانسانی امدادکی فراہمی کی اپیل کی ،انہوں نےکہاکہ ان تمام ممالک کاشکریہ اداکرتےہیں ،جنہوں نےفلسطین کی ریاست کوتسلیم کیا۔

Leave a reply