آزادعدلیہ کیلئےوکلاتحریک چلائیں گےاورپی ٹی آئی ساتھ دے گی،بیرسٹرگوہر

0
13

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنےکہاہےکہ آزادعدلیہ کیلئےوکلاتحریک چلائیں گےاورپی ٹی آئی ساتھ دے گی۔
اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرکاکہناتھاکہ عدلیہ صرف ججز کانام نہیں بلکہ جمہوریت کاحصہ ہے،جس طرح میڈیاآزادہےاسی طرح عدلیہ کوبھی ہوناچاہیے،وکلاکی جدوجہدنےہمیشہ آئین وقانون کی بالادستی کیلئےکرداراداکیا،عدلیہ اوروکلاایک ہیں ،دونوں کی جدوجہد نےتاریخ بدلی ،نظام کی بہتری کےلئےمستقل جدوجہد کرنا ہوگی۔
بیرسٹرگوہرکامزیدکہناتھاکہ اسلام آبادمیں متعددکانفرنسزہوئیں مگرنتیجہ نہیں نکلا،کسی ایک سیاسی جماعت نےبروقت الیکشن کیلئےپٹیشن فائل نہیں کی،صرف پی ٹی آئی نےالیکشن کےلئےپٹیشن فائل کی،سپریم کورٹ کےفیصلےکےباوجودعمل کرانے کیلئےکوئی بھی آگےنہ بڑھا۔ آزادعدلیہ کیلئےوکلاتحریک چلائیں گےاورپی ٹی آئی ساتھ دے گی،مضبوط عدلیہ ہی عوام کوان کےحقوق دلاسکتی ہے۔

Leave a reply