ایشیاکپ :میچ کےبعدمتنازع بیان دینا بھارتی کپتان کومہنگاپڑگیا

0
18

ایشیا کپ میچ میں بھارتی کپتان سوریاکماریادیو کےمتنازع بیان پرانٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نےسخت وارننگ دےدی۔

14 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کے گروپ اسٹیج میچ میں جیت کے بعدبھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پریزنٹیشن کے دوران پہلگام واقعے سے متعلق متنازع بیان دیا تھا۔اس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی کو خط لکھ کر بھارتی کپتان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق اس معاملے پر سوریا کمار یادیو کو آئی سی سی کے سامنے طلب کیا گیا، جہاں انہیں آئندہ سیاسی بیانات سے گریز کرنے اور محتاط رویہ اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Leave a reply