ایشیاکپ سپرفورمرحلہ:بنگلہ دیش کوشکست،پاکستان کی فائنل میں انٹری

ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نےبنگلہ دیش کو11رنز سے شکست دےکرفائنل کےلئےکوالیفائی کرلیا۔
دبئی میں کھیلے گئےایشیاکپ کےسپرفورمرحلےکےمیچ میں بنگلہ دیش کےکپتان جاکرعلی نےٹاس جیت کرپاکستان کوپہلےبیٹنگ کی دعوت دی،شاہینوں نے پہلے کھیلتےہوئےمقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔ ہدف کےتعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 124 رنز بناسکی۔
پاکستان کی اننگز:
پاکستانی بلےبازبنگلہ دیش کےخلاف بیٹنگ کرنابھول گئےشاہنیوں کاٹاپ آرڈر فلاپ ہوگیا، بنگالی بولرز کےسامنےریت کی دیوارثابت ہوئےاور ایک کے بعد ایک بلےباز آؤٹ ہوتا گیا ۔49کے مجموعی اسکور پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
پاکستان کی جانب سےاننگزکاآغازاوپنر صاحبزادہ فرحان اورصائم ایوب نے کیا دونوں ہی ناکام ہوگئے۔ صاحبزادہ فرحان 4سکوربناکرپویلین لوٹ گئےجبکہ صائم ایوب اس باربھی بغیرکھاتہ کھولےصفرپرآؤٹ ہوگئے۔وہ ایشیا کپ 2025 میں چوتھی بار صفر پر پویلین لوٹے ۔
پاکستان کی جانب سےفخرزمان بھی زیادہ کامیاب نہ ہوئےوہ بھی 13رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے۔جبکہ حسین طلعت صرف 3 رنز پر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔ پھرکپتان سلمان علی آغا19رنزکی اننگزکھیل کرآؤٹ ہوئے۔اس کے بعد شاہین آفریدی نےجارحانہ اندازاپنایاوہ19رنزبنانےمیں کامیاب ہوئے۔
محمدحارث31رنزبناکرپویلین لوٹےجبکہ محمدنواز25سکوربنانےمیں کامیاب ہوئے۔اس کے علاوہ فہیم اشرف 14 اور حارث رؤف3 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
بنگلہ دیش کی جانب سےتسکین احمدنے3 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی جبکہ مہدی حسن اور رشاد حسین نے2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بنگلہ دیش کی اننگز:
ہدف کےتعاقب میں بنگلہ دیش نےآغازکیاتووہ ٹیم بھی ناکام ہوگئی،اُن کی بھی ایک کے بعد ایک وکٹیں گرتی گئیں۔63 کے مجموعی اسکور پر آدھی بنگلہ دیشی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
شاہین آفریدی نے پرویز حسین کو صفر اور توحید کو 5 رنز پرپویلین بھیجا جبکہ سیف حسن 18 رنز بناکر حارث رؤف کا شکار بنے پھر مہدی حسن 11 رنز پر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔اس کے بعد نور الحسن نے 16رنز کی اننگزکھیلی جبکہ کپتان جاکرعلی 5رنزبناکر پویلین لوٹ گئے۔ اور شمیم حسین 30 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ۔136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 124 رنز بناسکی۔
پاکستان کی جانب سےشاہین آفریدی اورحارث رؤف نے3،3کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی جبکہ صائم ایوب نے 2 شکارکئےاور محمد نواز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
بنگلادیش کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ سری لنکا کے خلاف میچ کھیلنے والے پلیئر ہی پلیئنگ الیون کا حصہ تھے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ سپر 4 کا آخری میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہوگا۔ سری لنکا پہلے ہی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکا ہے اور بھارت فائنل میں پہنچ چکا ہے۔ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔















